کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

 
0
290

کراچی جون 09(ٹی این ایس): کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ڈاکٹر عاصم اپنے خلاف 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت کیلئے شریک ملزمان کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے کیس روزانہ کی بنیاد پر چلایا جائے گا۔احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو 12جون سے 10جولائی تک بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی