امریکی ریاست میری لینڈ میں اخبار کےدفتر میں فائرنگ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی

 
0
289

واشنگٹن، جون  29 (ٹی این ایس):   امریکی ریاست میری لینڈ میں اخبار کےدفتر کے نیوزروم میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

امریکی چینل فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق واقعہ میری لینڈ کے مرکزی شہر اینا پولس میں واقع کیپٹل گیزیٹ نامی اخبار کے دفتر میں پیش آیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متعدد افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ جائے وقعہ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں کئی حملہ آور ملوث ہوسکتے ہیں جبکہ ممکنہ طور پر حملہ آوروں کے پاس بم بھی ہوسکتے ہیں۔

امریکی نیوز چینل کے مطابق اخبار کے رپورٹر فل ڈیوس نے ٹوئٹ میں بتایا کہ ایک حملہ آوور نے میرے دفتر میں کئی لوگوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور خدشہ ہے کہ اُن میں سے بعض ہلاک ہوگئے۔

میری لینڈ کے گورنر لیری ہوگن نے واقعے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔