ایم کیوایم جرائم پیشہ افرادکی لسٹ جاری کردے میں ان کوپارٹی میں نہیں لوں گا: مصطفی کمال

 
0
385

اسلام آباد جون 29(ٹی این ایس)سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم جرائم پیشہ افرادکی لسٹ جاری کردے میں ان کوپارٹی میں نہیں لوں گا،ایم کیوایم سے کوئی پی ایس پی میں شامل ہوجائے توشورمچایاجاتاہے،کیا انہوں نے اپنی جماعت میں جرائم پیشہ افرادرکھے ہوئے ہیں؟میڈیا سے گفتگو میں سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال کا کہناتھا کہ چیف جسٹس نے مرد م شماری کے اعدادوشمارسے متعلق کیس سننے کاکہاہے اور تسلیم کیا کہ مردم شماری میں مسائل ہیں، انتخابات کے بعد کیس کو سنا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مردم شماری کے نتائج پر اعتراض تھا، پاک سرزمین پارٹی کی طرف سے آئینی درخواست دائر کی تھی کہ مردم شماری میں کراچی کے 70 لاکھ افراد کو کم گنا گیاہے جبکہ لاہور کی آبادی میں ہر سال 3 فیصد اضافہ ظاہرکیاجارہاہے۔مصطفی کمال کا ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایم کیوایم جرائم پیشہ افرادکی لسٹ جاری کردے میں ان کوپارٹی میں نہیں لوں گا،ایم کیوایم سے کوئی پی ایس پی میں شامل ہوجائے توشورمچایاجاتاہے،کیا انہوں نے اپنی جماعت میں جرائم پیشہ افرادرکھے ہوئے ہیں؟ان کا مزید کہنا تھا کہ مہاجر ہمارے جھنڈے تلے متحد ہیں،پختون،بلوچ، سندھی بھی ہمارے ساتھ ہیں اورپی ایس پی میں کوئی جرائم پیشہ افراد شامل نہیں ہورہے،ہماری جماعت میں شامل افرادمقدمات سے بری ہوکر آرہے ہیں ہم رنگ نسل اورزبان کے فرق سے بالاتر ہو کرعوام کی خدمت کے لئے نکلے ہیں۔