آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی کا ایم بی بی ایس کانووکیشن: حاضر و ریٹائرڈ فوجی افسران کی بڑی تعداد میں شرکت

 
0
642

راولپنڈی جون 29(ٹی این ایس) آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں 37ویں ایم بی بی ایس کانووکیشن کی تقریب ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے ۔تقریب میں طلبااور ان کے والدین سمیت حاضر و ریٹائر فوجی افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی کے37ویں ایم بی بی ایس کانووکیشن میں ڈاکٹر تیمیہ اعجاز کو بہترین کارکردگی پر آرمی چیف کی جانب سے گولڈ میڈل سے نوازا گیاجبکہ ڈاکٹر زنیرہ سعید صدارتی گولڈ میڈل کی حقدار ٹھہریں۔کانووکیشن میں کیپٹن محمد شعیب کو بہترین ملٹری کیڈٹ کا گولڈ میڈل دیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے فارغ التحصیل طلبہ کے لئے نیک خواہشات اور بہتر مستقبل کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آ ر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی کی کارکردگی کو بھی سراہاجبکہ کانووکیشن کی تقریب میں طلبااور ان کے والدین سمیت حاضر و ریٹائرڈ فوجی افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔