بیوروکریسی میں تقررو تبدل

 
0
429

احسان غنی ڈائریکٹر آئی بی اور ڈاکٹر سلیمان کو نیکٹا کا نیشنل کو آرڈینیٹر تعینات کردیا گیا، عدالتی احکامات کے بعد احمد نواز سکھیرا ایک بار پھر وفاقی سیکریٹری اطلاعات مقرر کردیئے گئے

اسلام آباد، جون  30 (ٹی این ایس): نگراں حکومت نے ایک بار پھر بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کردی ہے۔ بیوروکریسی میں نئی تقرریوں اور تبادلوں کے تحت ڈی جی آئی بی ڈاکٹر سلیمان خان کا تبادلہ نیکٹا میں کردیا گیا ہےجبکہ ڈاکٹر محمدسلیمان کا ڈائریکٹرجنرل انٹیلی جنس بیوروسےنیکٹا تبادلہ کیا گیا۔نیشنل کوارڈینیٹر نیکٹا لیفٹیننٹ(ر)احسان غنی کوڈائریکٹرجنرل انٹیلی جنس بیورو تعینات کردیا گیا۔

اسی طرح گریڈ 22 کے سردار احمد نواز سکھیرا کی وزارت اطلاعات میں واپسی ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر احمد نواز سکھیرا کو سیکرٹری اطلاعات تعینات کردیا ۔احمد نواز سکھیرا کا دو روز قبل وزارت تعلیم و تربیت میں تبادلہ ہوگیا تھا۔ سیکرٹری اطلاعات ارشد مرزا کا تبادلہ کر کے انہیں سیکرٹری تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت تعینات کردیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے عثمان اختر باوجوہ کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ عشرت علی کو چیئرمین سی ڈی اے تعینات کردیا گیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔