سندھ کے مفکر دانشور عوامی تحريک کے بانی رسول بخش پليجو کی یاد میں تعزيتی تقریب

 
0
3528

رسول بخش پليجو جیسی شخصیات صديوں بعد جنم لیتی ہیں:مرکزی رہنماء  عوامی تحریک ڈاڈا قادر رانٹو

سجاول ، جون  30 (ٹی این ایس): عوامی تحريک ضلع سجاول کی جانب سے سندھ کے مفکر دانشور عوامی تحريک کے بانی رسول بخش پليجو کی یاد میں تعزيتی ميڑاکہ پروگرام بٹھورو میں پرہیاڑ ہاوس پر منقعد کیا گیا اس موقع پر مہمانِ خاص عوامی تحريک کہ مرکزی رہنماء ڈاڈا قادر رانٹو نے میڑاکے سے خطاب کرتے کہاکہ ایشیاء کے عظیم لیڈر رسول بخش پليجو جیسی شخصیات صديوں بعد جنم لیتی ہیں،تحریک کہ بانی کے اچانک بچہڑجانے پر سندھ یتیم ہوگئی ہے اور جو خال پیدہ ہوا ہے وہ کبہی بہی پر نہیں ہوسکتا اس نے کہاکہ رسول بخش پلیجو نے سندہی قوم میں سائنسی سوچ اور وطن دوست سياست کا بنياد ڈالا اور سندھ کے مظلوم عورت کو قومی تحريک میں اهم کردار ادا کروایہ اس نے کہاکہ جس  انداز سے پليجو نے رجعت پسندی اور مذهبی انتهاپسندی کا نظرياتی مقابلہ کیا وہ تاريخ کا شاندار باب ہے سندھ کے قومی اور سياسی حقوق کیلئے جدوجهد میں فکرِ پليجو ایک اهم رهنما و اسلحہ ہے اس نے کہاکہ پليجو ایک ہی وقت قومی ،طبقاتی و جمهوری جدوجهد میں ادب، فن ، آرٹ، موسيقی،تنقيد اور سياسی فکر کے شاہکار تخليق کیئے اس نے کہاکہ دنيا کی عظيم شخصيات کی طرح رسول بخش پليجو اور اس کے فکر پر مستقبل میں هزاروں کتب لکھے جائینگے آنیوالی نسل عوامی تحريک کی جدوجهد میں رسول بخش پليجو کی شخصيت سمیت فکر سے رہنمائی حاصل کریگی .

انھوں نے مزید کہاکہ سندھ اس وقت تاريخ کے مشکل دور سے گذر رہی ہے سندہیوں کو اقليت میں تبديل کیا جا رہا ہے،غیروں کو سندھ کی شناخت اور زمينیں دی جارہی ہیں، پانی پر ڈاکے لگ رہے ہیں اور کالا باغ ڈيم بنانے کی سازش کی جارہی ہے اس لیئے عوامی تحريک نے سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف تاريخی جدوجهد کرکے خود ملھائے گی۔عوامی تحریک ضلع سجاول کہ صدر حسین آزاد میمن و دیگر نے میڑاکے سے  خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رسول بخش پليجو اس صدی کا عظيم مفکر تہا،اس نے اپنی ساری زندگی سندہی عوام اور مظلوم افراد کیلئے وقف کر دی رسول بخش پلیجو نے اندہیروں تلے پیچہے پڑے سندھ جیسے خطے میں خواتین کو مردوں سے زیادہ طاقتور بنانے کیلئے جدوجهد کرکہ ثابت کیاکہ عورت کسی سے بہی کم نہیں ہے اس نے کہاکہ جب تلک سماج معاشرے میں خواتین کو مکمل حقوق و آزادی نہیں ملے گی تب تلک سندھ سمیت ملک کی ترقی ناممکن ہے اس نے مزید کہاکہ پليجو مدی خارج ريتوں رسموں کا انکاری تہا آو کہ ہم بہی اس کی چہوڑی گئی راھ پر چل کر ترقی کی جانب قدم بڑہائیں۔اس موقع پر گل حسن کیڑانو ،مجید پرہیاڑ،علی پرویز میمن،محمد ڈیتھو،ایوب بائیتال،نواز خان زنئور،عزیز میمن،یعقوب کیڑانو،اسماعیل گگہڑ،بچل ملاح،غلام حسین سولنگی،عطا شاہ و دیگر نے بھی میڑاکے سے خطاب کرکہ رسول بخش پلیجو کی زندگی پر روشنی ڈالکے اسکی کی گئی خدمات کو ساراہا گیا۔