ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمران الحسن  کی طرف سےتمام متعلقہ محکموں کے افسران کو انسدا پولیم مہم کے متعلق تمام انتظامات جلد مکمل کرنے کی  ہدایت

 
0
335

ٹھٹھہ، جون  30 (ٹی این ایس): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمران الحسن نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ انسدا پولیم مہم کے متعلق تمام انتظامات جلد مکمل کریں اور مہم کو کامیاب بنانے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ صحت کی بھرپور مدد اور تعاون کیا جائے گا۔

ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے دربار ہال مکلی میں 2- جولائی 2018ء سے شروع ہونے والی قومی پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق متعلقہ محکموں کے افسران سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران اور ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ انسدا پولیو مہم سے قبل ایسی حکم عملی تشکیل دیں کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ انہوں نے انہیں مزید ہدایت کی کہ وہ گھر گھر پولیو ٹیموں کی موجودگی کو یقینی بنائیں اور مہم کے دوران ضلع کی تمام این جی اوز، سول سوسائٹی کے نمائندوں، معززین، علماءکرام باالخصوص والدین کو بھی مہم میں شامل کریں تاکہ مہم کو سو فیصد کامیاب بنایا جا سکے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں اور بسوں، سوزوکیوں اور ویگنوں کو چند منٹوں کے لیے اسٹاپوں پر روکیں تاکہ ان گاڑیوں میں سفر کرنے والے بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائے جا سکیں۔ انہوں نے یو سی ایم اوز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کجھ ٹیموں کی شکایات ملیں ہیں اور انکاری لوگوں کو راضی کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خدا بخش میمن نے اجلاس کو بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال تک کی عمر کے 2 لاکھ 1 ہزار 879 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگیٹ مقرر کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں 595 گشتی ٹیمیں، 46 فکسڈ پوائنٹس اور 55 ٹرانزٹس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 148 ایریا انچارجز اور 154 یو سی ایم اوز بھی مقرر کئے گئے ہیں تاکہ مقررہ حدف خاصل کےکے مہم کو سو فیصد کامیاب بنایا جا سکے۔ اجلاس میں ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، مختیارکارز، محکمہ صحت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ، سوشل ویلفیئر، پولیس اور انفارمیشن کے افسران کے علاوہ ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، این اسٹاپ، پی پی ایچ آئی، مرف و دیگر مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔