پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

 
0
336

لاہور اگست 9(ٹی این ایس):سابق وزیر اعظم نوازشریف کی لاہور کی جانب ریلی کے باعث محکمہ صحت کی جانب سے پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

محکمہ صحت نےایم ایس صاحبان کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سےنمٹنے کے لئےتیار رہنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلے میں ا یم ایس کو خود ڈیوٹی پر موجود ہونے اور تمام اسٹاف کی حاضری یقینی بنا نے اوراسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز میں ادویات ودیگر ضروری سامان کی موجودگی یقینی بنانےکی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

اسٹاف کی حاضری محکمہ صحت کو بھجوائی جا نے اور تمام اسپتالوں میں خون کا بھی مکمل انتظام کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا گیا ہے