اسلام آباد 9 اگست (ٹی این ایس ) سابق وزیراعظم نواز شریف نےلاہور جا نے سے پہلے اپنے تمام لیگی رہنماؤں سے گفتگو کی ۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ کی ریلی کی روانگی سے پہلے سابق نواز شریف نے اپنے پارٹی رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام پارٹی رہنماء وزیراعظم شاہد خاقان کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پارٹی کے ایک درینہ اور مخلص کارکن ہیں اور وہ 10 ماہ تک وزیر اعظم کی حیثیت سے ملک میں اپنی خدمات سر انجام دیں گے ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے بارے میں بھی کہا کے وہ بدستور وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق ریلی کو رخصت کرنے کے لیے بڑی تعداد میں کارکنان جمع تھے ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو گلے لگا کر رخصت کیا اور سینیٹر چوہدری جعفر اقبال نے خیرو عافیت کی دعا کروائی۔
تفصیلات کے مطابق ریلی کے رخصت ہونے سے پہلے نواز شریف کو وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا ٹیلی فون بھی آیا انہوں نے لاہور میں موجود اپنے اہل خانہ سے بھی ٹیلی فون پر بات کی۔












