راؤ انوار کو جیل منتقل نہیں کیا گیا تو سب جیل کا نوٹفکیشن معطل کردیں گے: سندھ ہائی کورٹ کا انتباہ

 
0
325

کراچی، جون  30 (ٹی این ایس):  سندھ ہائیکورٹ میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئےکہ راؤ انوار کو جیل منتقل نہیں کیا گیا تو سب جیل کا نوٹفکیشن معطل کردیں گے۔

نقیب قتل کیس میں راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کامعاملہ بگڑگیا۔جرگہ عمائدین نے راؤ انوار کو سہولیات دینے کےخلاف  احتجاج کیا۔سندھ ہائیکورٹ میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔ وکیلِ صفائی کی عدم پیشی اورراؤ انوارکوسب جیل میں رکھنے پرعدالت برہم دکھائی دی۔

جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ نقیب قتل کیس کو ہلکا نہ لیا جائے۔راؤ انوار کو جیل بھیجا جائے،ہمیں سکھایا نہ جائے۔سب جانتے ہیں کہ یہ پروٹوکول کیوں ہے۔راؤ انوار کو جیل منتقل نہ کیا تو سب جیل کا نوٹفکیشن معطل کردیں گے۔

عدالت نے دو جولائی کو راؤ انوار کے وکیل کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم  دیااور ریمارکس دیئے اگر وکیل پیش نہ ہوئے تو حکم جاری کردیں گے۔