میرپور ماتھیلو میں پی ایس 19اور این اے 204کے امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کر دی گئی 

 
0
347

میرپور ماتھیلو،جولائی 02 (ٹی این ایس): میرپور ماتھیلو میں پی ایس 19اور این اے 204کے امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے سلسلے میں امیدواروں کی حتمی لسٹیں جاری کر دی گئیں ہیں جس کے مطابق آزاد امیدوار ہالار خان پتافی بوتل کے نشان سے انتخابی دنگل یں اتریں گے ،آزاد امیدوار میر چاکر خان چاقو کے نشان پر، آزاد امیدوار میاں عبدالمالک عرف میاں مجن بادشاہ کے نشان پر ، آزاد امیدوار میاں شفیق احمد پنسل کے نشان پر ، آزاد امیدوار محمود سیب کے نشان سے ،جی ڈی اے امیدوار علی گوہر مہر ستارہ کے نشان پر ، آزاد امیدوار عبدالفتح ٹیلی ویژن کے نشان پر ، آزاد امیدوار عبدالغفار سورج مکھی کے نشان پر،آزاد امیدوار عبد الرب گملا کے نشان پر ،پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالباری پتافی تیر کے نشان پر ،آزاد امیدوارسارنگ خان ٹوتھ برش کے نشان پر ، ن لیک کے امیدوار رحیم بخش کورائی شیر کے نشان پر ، آزاد امیدوارذوالفقار علی شاہ پھول گوبھی کے نشان پر ،آزاد امیدوار جام وسیم بکری کے نشان پر ایم ایم اے کے امیدوار تشکیل احمد صدیقی کتاب کے نشان پر میدان میں اتریں گے ۔ اسی طر این اے 204سے پیپلز پارٹی کے امیدوار خالد لونڈ تیر کے نشان سے ، آزاد امیدوار عبدالحق عرف میاں مٹھوانسانی آنکھ کے نشان سے ،آزاد امیدوار جام وسیم بکری کے نشان سے، آزاد امیدوار شہبار احمدخان لونڈ بوتل کے نشان سے ، پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار عبدالوہاب تیشہ عدل کے نشان سے ،پاکستان راہِ حق پارٹی کے امیدوار لطف اللہ استری کے نشان سے،آزاد امیدوار محمد اسحاق لغاری پنسل کے نشان سے ،ایم ایم اے کے امیدوار محمد یوسف کتاب کے نشان سے ،آزاد امیدوار میاں شفیق احمد فورک کے نشان سے اور آزاد امیدوار ہالار خان پتافی رباب کے نشان سے میدان میں اتریں گے ۔