ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا

 
0
309

ڈیموں میں پانی کی اسٹوریج صرف 9 لاکھ ایکڑ فٹ ہے
اسلام آبادجولائی 2 (ٹی این ایس) ڈیموں میں پانی کی مجموعی اسٹوریج تاریخ میں سب سے کم سطح پر آگئی۔ملک میں پانی کی قلت کا معاملہ زیر بحث ہے اور سپریم کورٹ میں بھی کالا باغ ڈیم کی تعمیر سےمتعلق کی سماعت چل رہی ہے۔گزشتہ دنوں چیف جسٹس نے سماعت کے موقع پر بتایا کہ ڈیمز کے ماہرین کے اجلاس میں ملک میں فوری طور پر 2 ڈیمز کی تعمیر پر اتفاق ہوگیا ہے۔
ارسا ذرائع کے مطابق ڈیموں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈیموں میں پانی کی اسٹوریج صرف 9 لاکھ ایکڑفٹ ہے جن میں تربیلا میں پانی کی اسٹوریج ایک لاکھ 28 ہزار اور منگلا میں 7 لاکھ 18 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ذرائع کےمطابق چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 44 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔