کراچی کی عوام نے محمدﷺ کے دین کو تخت پر لانے کا فیصلہ دے دیا ہے،علامہ خادم حسین رضوی

 
0
339

کراچی جولائی 2 (ٹی این ایس)تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان کے قائد امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے،انشاء اللہ25جولائی کو پورا ملک یارسول اللہ کے نعروں سے گرنج رہا ہوگا،کراچی کے عوام نے محمد ﷺ کے دین کو تخت پر لانے کا فیصلہ عوامی ریفرنڈم کے ذریعے کردیا ہے، میں اہل کراچی کی جراُت اور عقیدت کو سلام پیش کرتا ہوں،وہ اتوار کی شب مزار قائد کے سامنے باغ جناح میں تحریک لبیک پاکستان سندھ کی “گرینڈ الیکشن کمپین”کے جلوس”جاگ اٹھا کراچی”کےشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا وہ جب ائیرپورٹ پہنچے تو لاکھوں لوگوں نے لبیک یارسول اللہ کے فلگ شکاف نعروں سے ان کا استقبال کرتے ہوئے ان پر منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کے علاوہ کبوتر اور چڑیوں کو فضا میں آزاد کیا گیا،جبکہ ائیرپورٹ کے اندر تحریک لبیک سندھ کے امیر مفتی غلام غوث بغدادی اور کراچی کے امیر علامہ سید زمان جعفری القادری سمیت تحریک لبیک کے کراچی سے قومی اسمبلی کے21اورصوبائی اسمبلی کے44نامزدامیدواروں نے انکا پرتپاک استقبال کیا اور وہ انکے ہمراہ ائیر پورٹ سے باہر آئے،جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں سے چھوٹی بڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر مشتمل بڑے چھوٹے سو سے زائد جلوس ائیر پورٹ پہنچے تو شاہراہ فیصل کچھ دیر کیلئے مکمل بند ہوگئی،اور پورا کراچی دن بھر لبیک یارسول اللہ کے فلگ شگاف نعروں سے گونجتا رہا،شارع فیصل پر کارساز سے نرسری تک ایک درجن سے زائد پانی کی سبیلیں اور استقبالیہ کیمپس لگائے گئے تھے،جبکہ درجنوں کرینیں بھی جلوس میں شامل تھیں اور علامہ خادم حسین رضوی ایک ٹریلر کی چھت پر سوار تھے،جلوس کے شرکاء پر ٹھنڈے پانی کا چھڑ کاؤ پانی کے گنوں کے ذریعے وقفے وقفے سے کیا جاتا رہا،ائیر پورٹ سے جلوس شام چھ بجے ڈرگ کالونی پہنچ پایا،جبکہ جلوس کے شرکاء کیوج سے شارع فیصل پر کھانے پینے کی اشیاء اور مشروبات ختم ہوگئیں،بعض کیمپوں سے شرکاء جلوس میں بریانی کی تحلیاں بھی تقسیم کی گئیں۔
تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ سندھ میں دو بار اور ہر حکومت میں شامل رہنے والوں نے کراچی اور سندھ کو تباہ اور عوام کو زندہ درگور کر دیاہے۔. ان حکمرانوں نے اپنے عہد اقتدار میں تعلیم صحت، آبپاشی، محنت تمام سرکاری اداروں کو کرپشن اور کمیشن کی نذر کر دیا ہے۔. امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی کی قیادت میں ایک فقید المثال مارچ شارع فیصل سے ہوتے ہوئے مزار قائد پر اختتام پذیر ہوا۔ جلسہ عام میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی اور سندھ کے عوام نے اپنے ووٹ کی مقدس امانت تحریک لبیک پاکستان کے دیانت دار نمائندوں کے سپرد کی توکراچی میں امن و امان اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی اور اندرون سندھ عوام کی بدحالی کے خاتمے کے لئے تحریک لبیک پاکستان اپنے تھنک ٹینک کی تجاویز کے مطابق مکمل طور پر ایک انقلابی فلاحی منصوبہ تشکیل دے گی۔جس کے تحت شہروں میں صنعتی وتجارت کو اور دیہات میں زرعی اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں انقلابی ترقی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے گرمی کی شدت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تاریخی مارچ کرکے انتخابی مہم کا رخ تبدیل کردیا ہے۔ آج سامراج کے ایجنٹوں کی 50سالہ سیاست کو دفن کرکے دین محمدی کے نفاذ کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ علامہ خاد م حسین رضوی نے اپنے خطاب میں کراچی کے عوام کی جانب سے فقید المثال استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی نے آج ثابت کردیا ہے کہ کراچی کل بھی غلامان ِ مصطفی ﷺ کا شہر تھا اور ان شاء اللہ تاصبح قیامت غلامان مصطفی ﷺ ہی اس شہر پر راج کریں گے۔ کراچی کے عوام 25 جولائی کو ہر صورت اپنے گھروں سے اسی طرح جوق در جوق نکل کر پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ کر اپنا ووٹ دین کے حق میں استعمال کرکے کرین کے نشان پر ٹھپہ لگائیں۔ مارچ میں تحریک لبیک پاکستان کے کراچی سے نامزد تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے شرکت کی۔ علامہ خادم حسین رضوی نے تمام امیدواروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ تحریک کی جانب سے عوام کی حقیقی نمائندگی کے منصب پر فائز ہیں۔ ٓآپ نے تمام غیر اسلامی طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کرنا۔ انہوں نے تمام امیدواروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت کو ملک میں واپس لا کر پاکستان کے تمام قرضے اتارنے ہیں۔ اور ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کرکے پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی مملکت بنانا ہے۔ علامہ خادم حسین رضوی مارچ کے اختتام پر حیدرآباد، میرپورخاص اور نوابشاہ کے ایک روزہ مختصر دورے پر روانہ ہوگئے جہاں وہ تحریک کی انتخابی مہم کے آغاز پر مختلف جلسوں سے خطاب کریں گے۔ 3جولائی کو کراچی واپسی پر دوپہر میں خواتین کنونشن اور رات میں علماء و مشائخ کنونشن کے علاوہ کراچی پریس کلب کی دعوت پر میٹ دی پریس سے خطاب کریں گے۔اس سیقبل کراچی آمد پر کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ مدہوشی کے عالم میں زیادہ رہتے ہیں اسی لئے اب تک صوبہ سندھ کی انتظامیہ میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کیلئے غیر جانبداراور بہتر شہرت رکھنے والی انتظامیہ کی تقرر کا اہم عمل مکمل نہیں ہو سکا ہمارے ان تحفظات کو فوری طور پر دور کرنا چیف الیکشن کمیشن کا کا آئینی فرض ہے۔