متحدہ مجلس عمل کی سپریم کونسل کا اجلاس 4جولائی کو اسلام آباد میں طلب ٗ صدارت مولانا فض لالرحمن کرینگے 

 
0
365

الیکشن کمیشن ابھی تک اپنے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہا ہے ٗ لیاقت بلوچ کا بیان 
اسلام آباد 02جولائی (ٹی این ایس)متحدہ مجلس عمل کی سپریم کونسل کا اجلاس 4جولائی کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ۔ پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایم ایم اے کی سپریم کونسل کا اجلاس 4جولائی کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ۔لیاقت بلوچ نے بتایا کہ اجلاس دن گیارہ بجے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم کی رہائش گاہ پر ہوگا ٗ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور انتخابی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔لیاقت بلوچ کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور اس پر عمل درآمدکی رفتار پر بھی غور ہوگا ۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ الیکشن کمیشن ابھی تک اپنے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن انتخابات میں دولت کے بے دریغ استعمال کو روکے ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ اجلاس میں ایم ایم اے میں شامل تمام جماعتوں کے قائد ین شریک ہونگے ۔