پاکستان کا بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر مظالم پر اظہار تشویش

 
0
101

اسلام آباد 27 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): پاکستان نے بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر مظالم پر اظہار تشویش کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور کہ کہا مسلمانوں کےخلاف وحشیانہ بےدخلی مہم کاآغازتشویشناک ہے۔

بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پروحشیانہ تشدد پر پاکستان میں متعین بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کر کے آسام میں مسلمانوں پرتشدد پر احتجاج کیا گیا۔

دفترخارجہ نے کہا بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں کونشانہ بنانےپرتشویش ہے اور مسلمانوں کےخلاف وحشیانہ بےدخلی مہم کا آغاز تشویشناک ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کے ہاتھوں غیر مسلح شخص کو قتل کیا گیا اور بعد ازاں سیکیورٹی فورسز کی موجودگی میں متعدد افراد نے لاش کی بے حرمتی کی، نہتے شخص کے قتل اور لاش کی بے حرمتی کی ویڈیو ناقابل یقین حد تک دھچکا ہے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا یہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی تازه مثال ہے۔ بھارت یہ جان لے کہ وہ ریاستی ظلم و جبر سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔