جو بے نظیر بھٹو سے ڈرتے تھے آج بلاول بھٹو سے خائف ہیں ٗ آصف علی زر داری 

 
0
282

جیالے صبر کا دامن ہاتھوں سے نہ چھوڑیں جو صبر کا دامن سنبھال کر رکھتے ہیں ان کانشانہ خطانہیں ہوتا
کراچی02جولائی (ٹی این ایس)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہاہے کہ جو بے نظیر بھٹو سے ڈرتے تھے آج بلاول بھٹو سے خائف ہیں ٗلیاری نے ثابت کیا کہ وہ آج بھی بھٹو کا ہے۔گزشتہ روز پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے قافلے پر پتھراؤ اور ڈنڈوں سے حملے کے واقعے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جیالے صبر کا دامن ہاتھوں سے نہ چھوڑیں جو صبر کا دامن سنبھال کر رکھتے ہیں ان کانشانہ خطانہیں ہوتا، اللہ اور عوام بلاول بھٹو کی حفاظت کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے قائد عوام کا پرچم سنبھال لیا ہے ٗجو شہید بینظیر بھٹو سے ڈرتے تھے آج بلاول بھٹو سے خائف ہیں، لیاری نے ثابت کیا کہ وہ آچ بھی بھٹو کا ہے۔