سپریم کورٹ کا6 منزلہ عمارت سےزیادہ کی تعمیراوربکنگ پرپابندی عائد کرنےکااعلان

 
0
308

کراچی ،جنوری 14(ٹی این ایس):سپریم کورٹ نے 6منزلہ عمارتوں کی تعمیرات کی اجازت دے دی،چھ منزلہ عمارت سے زیادہ کی تعمیر اور بکنگ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرات کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں کیس کی سماعت کے موقع پرسندھ بلڈنگ اتھارٹی ،کے ڈی اے اورسندھ حکومت کے اعلیٰ حکام پیش ہوئے۔

اس موقع پرچیف جسٹس سپریم کورٹ نے وکلاء سے مکالمہ کیا کہ کھل کربتائیں کہ مافیا میں کون کون لوگ شامل ہیں؟ انہوں نے کہاکہ مافیا کی بات بھی کی جاتی ہے لیکن نام بتانے سے بھی گریز کیا جاتا ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کیے کہ چھ منزلہ عمارت سے زیادہ کی تعمیر اور بکنگ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔تاہم سپریم کورٹ نے 6منزلہ عمارتوں کی تعمیرات کی اجازت دے دی ہے۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں مزید کہاکہ ہمیں احساس ہے کہ پابندی سے مسائل پیداہوئے ہیں۔چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کیا کہ بلند عمارتوں کی اجازت کون دیتاہے؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے بتایاکہ سندھ بلڈنگ اتھارٹی این اوسی جاری کرتی ہے۔