مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

 
0
1669

ڈیرہ غازی خان جولائی 2(ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ ادو حلقہ پی پی279 کے امیدوار ملک شکیل کوریہ کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،عوامی حلقوں میں لیگی امیدوار کے لئے نفرت کا اظہار کیا جانے لگا،سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے کوٹ ادو سے حلقہ پی پی 279 سے امیدوار ملک شکیل احمد کوریہ انتخاب لڑنے کیلئے جار ہے ہیں تاہم ان کی ایک خوبرو اور نوجوان خاتون کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں تصاویر سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں ۔جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیرت زدہ ہیں اور تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔یہ خاتون کون ہے اس حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں ۔