کسانوں کو معیاری بیجوں کی سستے داموں فراہمی اولین ترجیح ہے ‘ ایم ڈی سیڈ کارپوریشن

 
0
974

لاہور،اپریل01 (ٹی این ایس):منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن عامر اعجاز نے کہا ہے کہ کسانوں کو معیاری بیجوں کی سستے داموں فراہمی اولین ترجیح ہے ،ریسرچ پر بھرپور توجہ دی جائے گی اور اس کیلئے زرعی سائنسدانوں سے مشاورت کا عمل بڑھایا جائے گا۔ ایم ڈی سیڈ کارپوریشن کا چارج سنبھالنے کے بعد انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن زرعی شعبے کی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ادارہ ہے جو یقینی طو رپر اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے اور ملک کی خوشحالی کے لئے کسان کی خوشحالی نا گزیر ہے جس پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گے۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن کسانوں کو معیاری بیج کی سستے داموں فراہمی میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرے گا ۔ ریسرچ پر بھرپور توجہ دی جائے گی اور اس کے لئے زرعی سائنسدانوں سے بھی مشاورت کا عمل بھی بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سیڈ کاپوریشن کے پلانٹس کی بہتری کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ معیاری بیجوں کی وافر مقدار میں فراہمی میں کوئی تعطل نہ آئے۔