پیٹرولیم مصنوعات پر وصول کئے جانے والے ٹیکسز کی شرح میں کمی کر کے حقیقی ریلیف دیاجائے ‘ اشرف بھٹی

 
0
321

لاہور،اپریل01 (ٹی این ایس):آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر وصول کئے جانے والے ٹیکسز کی شرح میں بھی کمی کی جائے ،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تاجروں کو ریلیف دیا جائے اور خصوصاً ود ہولڈنگ ٹیکس کو واپس لینے کا اعلان کیا جائے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں میڈیا میں یہ خبریں آرہی تھیں کہ حکومت اپریل کیلئے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ارادہ رکھتی ہے جس پر تاجروں سمیت ہر طبقے میں شدید تشویش پائی جاتی تھی ۔ یہ خوش آئند ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے لیکن ہمار امطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر وصول کئے جانے والے ٹیکسز کی شرح میں بھی کمی کی جائے تاکہ ہر طبقے کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے ۔ اشر ف بھٹی نے کہا کہ تاجر پہلے ہی بے پناہ ٹیکسز کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اس لئے حکومت سے مطالبہ ہے کہ آئندہ بجٹ میں تاجروں کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات تجویز کئے جائیں۔ ود ہولڈنگ ٹیکس معیشت کی ترقی کی بجائے اس کیلئے نقصان کاباعث بن رہا ہے اس لئے اسے واپس لیا جائے اور ٹیکسیشن کے نظام میں پیچیدگیوں کو ختم کر کے اس میں آسانیاں پیدا کی جائیں۔