پنجاب کے 36اضلاع میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن کلینک قائم کرنے کا فیصلہ 

 
0
752

سرگودھا،اپریل01 (ٹی این ایس):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے متوازن اور بہترین غذائیت کے لیے پنجاب کے 36اضلاع میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن کلینک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔زرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی صوبہ بھر میں نیوٹریشن کلینک قائم کرئے گی ۔ان کلینک پر موجود مستند ماہرین غذا متوازن اور بہترین غذائیت کے حوالے سے عوام کو راہنمائی فراہم کریں گے۔ماہرین غذا سے نیوٹریشن کلینک کے علاوہ ٹیلی فون ہیلپ لائن پر بھی مدد لی جا سکے گی۔