پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے سرگودھا ڈویڑن میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں

 
0
423

سرگودھا،اپریل01 (ٹی این ایس): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے سرگودھا ڈویڑن میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں کر تے ہوئے ملاوٹی کھویا تیار کرنے پر پروڈکشن یونٹ سربمہر کر دیا ،جبکہ4 فوڈ پوائنٹس کو 21,000 کے جرمانے عائد کیے۔ ناقص اور زائدالمعیاد خوراک تلف کرتے ہوئے وارننگ نوٹسزبھی جاری کئے ۔تفصیلات کے مطابق فود سیفٹی ٹیمز نے ضلع سرگودھا اور اس کی تحصیلوں میں مختلف فوڈ پوائنٹس پر خوراک کے معیار کا جائزہ لیا۔کوٹ مومن میں اعظم کھویا یونٹ کو گھی اور غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ سے کھویا تیار کرنے، صفائی کے ناقص انتظامات ، کھو یا ،کریم اور دودھ کو کیمکل ڈرمز میں سٹور کرنے ، مضر صحت کیمکل کا استعمال کرنے ،حشرات کی بھر مار اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی پرپروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔بھاری مقدار میں گھی،سکیمڈ ملک اور تیار شدہ ناقص کھویا تلف کر دیا گیا۔ جبکہ حیدرآباد ٹاؤن سرگودھا میں نادر سویٹس، خوشاب میں الشمس ہوٹل ،میانوالی میں لاہوری نمکو اور برگر پوائنٹ کوصفائی اور صفائی کے ناقص انتظامات ،سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے ،کاسمیٹک رنگوں کے استعمال،مٹھایوں پر حشرات کی موجودگی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 21,000 جرمانہ عائد کیا۔علاوہ ازیں ڈویڑن بھر میں کارروائیوں کے دوران برآمد شدہ زائدالمیعاد بوتلیں،مصالحہ جات،رنگ کاٹ،ناقص مٹھائی اور دیگر اشیاء کو ضائع کر دیاگیا ۔مختلف فود پوائنٹس،چکن سیل سنٹرز،پروڈکشن یونٹس،سویٹس،بیکرز اور کریانہ سٹورزکوصفائی کے غیر معیاری انتظامات،حشرات کی موجودگی،میڈیکلز کی عدم دستیابی اور زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت پر وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔