سیکولر قیادت نے پاکستان کوکرپشن کی دلدل میں دھکیل دیا‘سینیٹر سراج الحق

 
0
375

سرگودھا،اپریل01 (ٹی این ایس):امیرجماعت اسلامی سینٹرسراج الحق نے سرگودھا سے واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فلسطین میں درجنوں معصوم فلسطینیوں کو شہید اور سینکڑوں کوزخمی کردیاگیا۔ بے حس مسلم حکمرانوں کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگی کیونکہ وہ اسرئیل کے اس اقدام کی مذمت کرکے امریکہ کوناراض نہیں کرناچاہتے۔ دینی جماعت سے وابستہ کسی بھی فرد، کسی عالم دین کانام پانامالیکس میں نہیں۔ سیکولر قیادت نے پاکستان کوکرپشن کی دلدل میں دھکیل دیاہے۔ایم ایم اے کے ذریعے دینی جماعتوں کومتحد، نظریہ پاکستان سے محبت کرنے والوں کواکھٹااورکرپشن سے پاک قیادت فراہم کریں گے اور2018ء کے الیکشن کونام نہاداشرافیہ، کرپٹ مافیا، چوروں، لٹیروں اور جاگیرداروں کے لیے یوم حساب بنادیں گے، سینٹر سراج الحق نے کہا کہ خبریہ نہیں ہے کہ چیف جسٹس نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے خبریہ ہے کہ کسی غریب کی دادرسی کی گئی ، کسی مظلوم کوبروقت انصاف مل گیا، عدالت صرف وہی جاسکتاہے جس کے پاس ڈھیروں روپے ہوں۔ وزیراعظم بتائیں کہ عوام کافریادی کون ہے وہ توانصاف کوترس رہے ہیں۔ عوام الناس کونہ دن کوتحفظ حاصل ہے اورنہ رات کو، آئندہ بجٹ میں تعلیم کے لیے 5فیصدبجٹ رکھاجائے۔ حکمران جان لیں کہ مدارس کی پشت پرکھڑے ہیں مدارس کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کی عوام کوڈاکو?ں کے رحم وکرم پرچھوڑدیاگیاہے ۔