پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے کنٹری منیجر شاہد مغل بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

 
0
245

اسلام آباد اپریل 22 (ٹی این ایس): شاہد مغل گزشتہ ایک ہفتہ سے دبئی میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچانے میں مصروف عمل تھے۔ پی آئی اے کے افسر نے رش کے باوجود قونصل خانے میں پی آئی اے کا دفتر قائم کرکے ذاتی طور سے ہزاروں پاکستانیوں کی واپسی کا بندوبست کیا۔

شاہد مغل ذاتی طور پر محصور پاکستانیوں سے رابطہ رکھے ہوئے تھے اوران کی انتھک کوششوں اور عملیاقدامات سے متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے لیے پروازیں چلانا ممکن ہوئیں۔

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد مغل جیسے افسران پی آئی اے کا سر مایہ افتخار ہیں جو جان کے خطرے کے باوجود قومی خدمت کے جذبے سے سرشار فرائض کی ادائیگی میں مصروف رہے۔

پی آئی اے کا عملہ قومی ہیروز ہیں جو مسافروں کو ان کے آبائی وطن پہنچانے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگائے ہوئے ہیں۔ پی آئی اے اس ضرورت کے وقت قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہے ۔‎