پنجاب میں 9 اور 10 محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات مکمل

 
0
319

لاہور 26 اگست 2020 (ٹی این ایس): پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے محرم کے حوالے سےسیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں ، 24گھنٹے 600سے زائد کیمروں سے جلوسوں کے راستوں کی نگرانی کی جائے گی۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے محرم کے حوالے سےسیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے، جلوسوں کے راستوں پر 600 سے زائد کیمروں سے 24گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

اتھارٹی نے لاہور پولیس کے ساتھ جلوسوں کے راستوں کا سروے بھی مکمل کرلیا ہے، اتھارٹی مزید 26پوائنٹس پر پورٹ ایبل کیمرے بھی نصب کرے گی جبکہ جلوس کے راستوں پر اتھارٹی کی موبائل کمانڈ وہیکل سے بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

سینٹر سے 3شفٹوں میں 230سے زائدپولیس کمیونیکیشن افسران ڈیوٹی انجام دیں گے۔

یاد رہے محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع لاہور سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سوار پر پابندی عائد کردی ہے۔

پنجاب حکومت نے محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج اور رینجرز کو طلب کر لیا ہے اور پاک فوج اور رینجرز کی نفری کے لئے ریکوزیشن وفاق کو بھجوا دی ہے، جس کے مطابق پاک فوج کی تریسٹھ اور رینجرز کی تنتالیس کمپنیاں مانگی گئی ہیں۔