ریلوے لاہور ڈویژن نے ماہ جون میں 1693بغیر ٹکٹ مسافروں کوجرمانے کیے

 
0
333

ڈی ایس ریلوے لاہور کی رہنمائی میں مفت خوروں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا‘ ڈی سی اوریلوے لاہور
لاہور03جولائی(ٹی این ایس) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے غلام فرید نے اپنے اسپیشل ٹکٹ ایگزامینرز گروپ کے ہمراہ مختلف سیکشنوں پر چلنے والی مختلف ٹرینوں پر اچانک چھاپے مار کر 1693 بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہوئے مسافر پکڑے اور ان سے موقع پر کراہ و جرمانہ کی مد میں 2006680 (بیس لاکھ چھیاسٹ ہزاراسی) روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروادیے۔ڈی سی او ریلوے لاہور کا کہنا یے کہ ڈی ایس ریلوے لاہور کی رہنمائی میں بغیر ٹکٹوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔ ڈی سی او ریلوے لاہور نیمذید کہنا کہ بغیر ٹکٹوں کے خلاف جاری مہم کو اور موثر طریقے سے چلائیں گے۔ اور اس ضمن میں مذید چھاپا مار ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی تاکہ ریلوے کی ڈوبی ہوئی آمدن کو وصول کیا جاسکے اور ساتھ ہی ساتھ بغیر ٹکٹوں کی حوصلہ شکنی بھی ہوتی رہے۔یاد ریے ریلوے لاہور ڈویژن کی بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف موثر حکمت عملی سے بغیر ٹکٹ مسافروں کی تعداد میں بتدریج کمی واقع ہوئی ہے۔