تھائی لینڈ کی غار میں پھنسے بچوں کی صحت تاحال اچھی، نکالنے کے لیے آپریشن جاری

 
0
303

امدادی کاموں میں تھائی بحریہ شامل،مزید پانی غارکے اندرداخل ہونے سے روکنے میں کامیابی،پھنسے افرادکے لیے دعائیں
بینکاک04جولائی(ٹی این ایس)تھائی لینڈ میں غاروں کے ایک سلسلے میں پھنسے 12 بچوں اور ان کے فٹبال کوچ کو نکالنے کے لیے ایک بڑا امدادی آپریشن جاری ہے۔غار کے دہانے پر امدادی ٹیمیں اپنے کام میں مشغول ہیں جبکہ بچے غار کے اندر لگ بھگ چار کلو میٹر دور ہیں،امدادی کاموں میں تھائی بحریہ شامل ہے جبکہ پمپ کے ذریعے غار سے مستقل پانی نکالا جا رہا ہے،برطانوی ٹی وی کے مطابق غار کے دہانے پر طبی عملہ بچوں کے جلد نکلنے کی صورت میں انھیں فوری طبی امداد فراہم کرنے کی مشق میں لگے ہیں،بچوں کو غار سے نکالنے کے لیے دوسرے راستے کی تلاش بھی جاری ہے،پانی کیچڑ آلود ہے اس لیے بچوں کا تیر کر نکلنا مشکل ہے،بچوں کی خیریت کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں جبکہ مقامی روایت کے مطابق غار کی روحوں کو خوش کرنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔امدادی آپریشن کے دوران غار کے اندر کی تاریکی ایک بڑی رکاوٹ ہے،امدادی آپریشن کے دوران غاڑ کے اندر مزید پانی جانے سے روکنے مںی کامیابی حاصل ہو گئی ہے، اس گروپ کی بحفاظت بازیابی کے لیے دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔