برلن میں تعینات نئے امریکی سفیر کا جرمنی پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ

 
0
330

رچرڈ گرینیل کی ٹوئیٹ پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل ،بیان پر جرمنی میں نیا تنازعہ کھرا ہوگیا
برلن مئی 11(ٹی این ایس)جرمنی میں تعینات امریکا کے نئے سفیر رچرڈ گرینیل کی ایک ٹویٹ نے جرمنی میں ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔ ان کی ٹویٹ کو بعض لوگوں نے پسند کیا ہے جب کہ بہت سے لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق سفارتی اسناد کی حوالگی کی تقریب کے بعد ایک ٹویٹ میں امریکی سفیر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ پر لکھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر نئی اور جاندار اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بہتر ہے کہ ایران میں کام کرنیوالی جرمن کمپنیاں بھی اپنے منصوبے روک دیں۔ان کی اس ٹویٹ کو 7 ہزار 64 بار ری ٹویٹ کیا گیا جب کہ 21 ہزار نے پسند اور 2452 نے اس پر تبصرے کیے ہیں۔امریکی سفیر کی ٹویٹ پر جرمن حکومت کے ترجمان سے رائے لینے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر امریکی سفیر کے بیان کو بیشتر لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ناقدین میں میونخ ڈپلومیٹک امن کونس کے سابق چیئرمین فولففائنگ ایچنیگر بھی شامل ہیں۔