بارسلونا میں دہشتگردوں نے وین سیاحوں پر چڑھا دی ،13افراد ہلاک ،متعدد زخمی

 
0
376

بارسلونااگست17(ٹی این ایس) اسپین کے شہر بارسلونا  میں  دہشت گردوں نے وین راہ گیروں پرچڑھا دی،جس کے نتیجہ میں 13افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے  جبکہ مسلح افراد نے  ریسٹورانٹ میں کئی افراد کو یرغمال بھی بنا لیا ہے ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا میں وین راہ گیروں پر چڑھنے کے نتیجہ میں 2افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی اور ریسکیو ٹیمیں  فوری بعد جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے حادثہ کی نوعیت جاننے کیلئے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

واقعہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور بگھڈر مچ گئی۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر واقعہ کے بعد سٹی سینٹرسے قریب میٹرو اورٹرین اسٹیشنز بند کر دیے گئے ہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق وین راہ گیروں پر چڑھائے جانے کا واقعہ دہشتگردی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اسپین کے شہر بارسلونا میں دہشتگردوں نے وین راہ گیر سیاحوں پر چڑھا دی۔ جس کے نتیجہ میں 2افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دہشتگردوں نے کچھ لوگوں کو یرغمال بھی بنا لیا ہے۔