کابل حملوں کا الزام پاکستان پر لگانا امریکی کوششوں میں مدد گار ثابت نہیں ہوگا،اعجاز چوہدری

 
0
461

واشنگٹن جنوری 30(ٹی این ایس )امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ کابل میں دہشتگردوں کے ہر حملے کے بعد اس کا الزام پاکستان پر لگانا امریکی کوششوں میں مدد گار ثابت نہیں ہوگا،غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر اعجاز احمد چوہدری نے کہاکہ کابل میں دہشتگردوں کے ہر حملے کے بعد اس کا الزام پاکستان پر لگانا امریکی کوششوں میں مدد گار ثابت نہیں ہوگا۔انہوں نے امریکا کے اس دعوے کی تردید کی کہ ہفتے کو کابل میں ہونے والے دہشتگرد حملے کے ذمہ دار پاکستان میں موجود دہشت گرد گروپ ہیں۔