شہبازشریف کا لاہور سے ساہیوال تک انتخابی مہم کے دوران لوگوں کی والہانہ محبت پر اظہار طمانیت و تشکر

 
0
379

جس جس آبادی سے بھی گذرا ہوں ایک انتہائی کن اپنائیت محسوس ہوئی،یوں محسوس ہوا گویا لاہور سے ساہیوال تک سب مسلم لیگ ن کا گڑھ بلکہ گھر ہے،اور جگہ جگہ جس طرح نوجوانوں نے گاڑی کو گھیر کر اپنی محبت کا اظہار کیا، بیان سے باہر ہے: ٹوئیٹ

لاہور، جولائی 04 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے بدھ کے روز لاہور سے ساہیوال تک اپنی انتخابی مہم کے حوالے سے زبردست اطمنان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سفر میں وہ جہاں جہاں سے گذرے لوگوں نے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

اپنے ان جذبات کے اظہار سے میاں شہباز خود کو روک نہ پائے اور دن بھر کی اس بھر پور انتخابی سرگرمی سے فرصت کے لمحات پاتے ہی ٹوئٹر پر آئے اور لاہور سے ساہیوال تک لوگوں کی والہانہ محبت و وابستگی کا شکریہ ادا کیا۔

انھوں نے لکھا کہ “آج جس جس آبادی سے بھی گذرا ہوں ایک انتہائی خوش کن اپنائیت محسوس ہوئی۔ یوں محسوس ہوا گویا لاہور سے ساہیوال تک سب مسلم لیگ ن کا گڑھ بلکہ گھر ہے۔ اور جگہ جگہ جس طرح نوجوانوں نے گاڑی کو گھیر کر اپنی محبت کا اظہار کیا، بیان سے باہر ہے”۔