میں توایک لاکھ روپے میں سٹنٹ کی خوشخبری دے چکاتھا،بیمارلوگوں کوسستے سٹنٹ کاتحفہ ملناچاہئے،چیف جسٹس

 
0
385

لگتا ہے ہم وہیں کھڑے ہیں،آگے نہیں بڑھے،مسئلے کاحل نکالیں گے، چیف جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس
اسلام آبادجولائی 5(ٹی این ایس): چیف جسٹس ثاقب نثار نے دل کے سٹنٹ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریماکس دیئے کہ میں توایک لاکھ روپے میں سٹنٹ کی خوشخبری دے چکاتھا، بیمارلوگوں کوسستے سٹنٹ کاتحفہ ملناچاہئے، لگتا ہے ہم وہیں کھڑے ہیں،آگے نہیں بڑھے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثار نے دل کے سٹنٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کون لوگ ذمہ دارہیں جن کی وجہ سے عمل نہیں ہوا اور وزیرآبادمیں کارڈیالوجی ہسپتال فعال کیوں نہیں ہوا ڈاکٹراظہرکیانی نے عدالت میں موقف اپنا یا کہ ڈالرکی قیمت بڑھنے سے معاملات میں مسائل آئے،سٹنٹ کوڈالرکی قیمت سے منسلک کردیا گیا ۔جس پر چیف جسٹس بولے کہ بتایاگیاتھاسٹنٹ 60 ہزار سے ایک لاکھ میں ڈالاجائیگا،میں توایک لاکھ روپے میں سٹنٹ کی خوشخبری دے چکاتھا، بیمارلوگوں کوسستے سٹنٹ کاتحفہ ملناچاہئے لیکن لگتا ہے ہم وہیں کھڑے ہیں،آگے نہیں بڑھے۔ڈاکٹراظہرسے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ آج ہی مسئلے کاحل نکالیں گے، سربراہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کوابھی بلالیتے ہیں اور سیکریٹری فنانس کوبھی بلالیتے ہیں ۔جس پر سپریم کورٹ نے چیئرمین ڈریپ اورسیکریٹری خزانہ کوعدالت میں طلب کرلیا۔