سپریم کورٹ نے خواجہ سرائوں کے شناختی کارڈز کا معاملہ 15 دن میں حل کرنے کا حکم دے دیا

 
0
344

اسلام آباد جولائی 5(ٹی این ایس):سپریم کورٹ نے خواجہ سرائوں کے شناختی کارڈز کا معاملہ 15 دن میں حل کرنے کا حکم دے دیا‘ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ توقع تھی آج سب کو شناختی کارڈز جاری ہوچکے ہوں گے‘ سپریم کورٹ کا حکم صرف پنجاب کی حد تک نہیں تھا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں خواجہ سرائوں کے شناختی کارڈز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ خواجہ سرائوں کو شناختی کارڈ جاری ہونا شروع ہوئی چیئرمین نادرا نے بتایا کہ اب تک نوے فیصد شناختی کارڈز جاری ہوچکے ہیں موبائل رجسٹریشن یونٹس کو فعال کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ توقع تھی آج سب کو شناختی کارڈ جاری ہوچکے ہوں گے سیکرٹری سوسل ویلفیئر نے بتایا کہ کیسز رجسٹریشن کے لئے نادرا کو بھجوائے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کو حکم صرف پنجاب کی حد تک نہیں تھا۔ نادرا حکام نے بتایا کہ چاروں صوبوں کی نمائندہ میٹنگ رواں ماہ ہوگی ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس(ر) عارف کو کمیٹی کا سربراہ بنائیں۔ خواجہ سرائوں کے لئے میڈیکل سرٹیفکیٹ لینے سے منع کیا تھا۔ چیئرمین نادرا نے بتایا کہ میڈیکل سرٹیفکیٹ لینا نادرا پالیسی میں شامل نہیں۔ الماس بوبی نے بتایا کہ ہمیں کسی میٹنگ میں نہیں بلایا جاتا۔ چیف جسٹس نے کہا انسانی حقوق کی بنیاد پر معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ آپ لوگوں کے درمیان بھی بہت سیاست ہے۔ پندرہ دن میں مسئلے کا حل چاہئے۔