بہاولپور ٗ بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق

 
0
306

بہاولپور 05جولائی (ٹی این ایس)بہاولپور میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق ہوگئے۔بہاولپور کے چک 43 ڈی بی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر ی، ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دب کر2 بچوں سمیت 3افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔بارش ہی کے سبب قصور اور شجاع آباد میں بھی چھتیں گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں ایک شخص جاں بحق اور 11افراد زخمی ہوگئے۔