پبی ٗ اضا خیل پولیس کی مویشی چور گروہ کیخلاف بھر پور کاروائی،مویشی چوری کرنے والاگرو گرفتار ،مویشی برآمد ،دو ملزمان گرفتار

 
0
277

تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس کی کاروائی ، بچے کے ساتھ غلط کام کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران ملزمان کا اعتراف 
پبی06جولائی(ٹی این ایس) اضا خیل پولیس نے مویشی چور گروہ کیخلاف بھر پور کاروائی کر تے ہوئے لاکھوں روپوں مالیت کی مویشی چوری کرنے والے گرو ہ کو چوری کرتے ہوئے دھر لیا گیا اور مویشی برآمد کر لئے ۔02 ملزمان گرفتا ر کر لئے گئے۔ تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بچے کے ساتھ غلط کام کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے اعتراف کر لیا ۔تحقیقات جاری ۔تفصیلات کے مطانق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر زاہد اللہ کو معتبر ذرائع سے اطلاع ملی کہ اضاخیل کے علاقہ میں ایک منظم مویشی چور گروہ سرگرم ہیں۔چونکہ یہاں کے غریب عوام کا زریعہ معاش ہی زیادہ تر مال مویشی ہی ہے۔اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر زاہد اللہ نے DSP پبی لقمان خان کی نگرانی میں SHO تھانہ اضاخیل ضیاء خان پرمشتمل ٹیم تشکیل دے کر جلد سے جلد ملزمان کی گرفتاری اور مال مویشی چور گروہ کو پکڑنے کا ٹاسک سونپا ۔ تفتیشی ٹیم نے علاقہ میں مخبروں کا نیٹ ورک فعال بناکر جگہ جگہ ناکہ بندیاں کرا دی ۔ انتھک محنت اور پروفیشنل پولیسنگ کی بدولت ملزمان فرہاد ولد تواب گُل،گل روان ولد یوسف سکنہ مہمندایجنسی تک رسائی حاصل کرتے ہوئے حراست میں لے لیا ایسی طرح مسماۃ(و)بیوہ زولفقار سکنہ آکوڑہ خٹک نے تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس کو یوں رپوٹ درج کروائی کہ میں خود گھرسے فوتگی ہونے پر راولپنڈی رشتہ داروں کے ہاں تعزیت کی عرض سے گئی تھی۔واپسی پر معلوم ہوا کہ میرے بچے کے ساتھ ملزم اظہر ولد زاکر ،احتشام ولد احمد شاہ سکنہ اکوڑہ خٹک مصری بانڈہ روڈ نے غلط کام کیا ہے ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ نے اکوڑہ خٹک میں بچے کیساتھ ہونے والی زیادتی واقعے کا بھی سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ڈی ایس پی اکوڑہ سرکل فاضل خان کی سربراہی میں ایس ایچ اؤ اکوڑہ خٹک ایس ائی نیک زمان خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر جلد از جلد ملزم کی گرفتاری کو یقینی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا ۔تفتیشی ٹیم نے اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے اکوڑہ خٹک بازار میں موجود ملزمان کو حکمت عملی سے قانونی حراست میں لے لیا ۔ابتدائی تفتیش میں ملزم کا اعتراف ۔تحقیقات جاری ۔ اہل علاقہ نے پولیس کی عوام کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر تیز تربروقت کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے پولیس پر آپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اور ہرفورم پر پولیس کیساتھ اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔