ہنگو06جولائی(ٹی این ایس)ہنگوتھانہ سٹی پولیس نے کامیاب کاروائی کر تے ہوئے چوری وردات کا گینگ گرفتار کر لیا۔گرفتار3ملزمان سے مال مسروقہ کی لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونزکارڈ،نقدی،الیکٹروانک آلات اوراسلحہ برآمد کر لیا گیا۔دیگرکاروائیوں میں مزید6ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ہنگوعمرحیات خان کی قیادت میں ایس ایچ او سٹی شاہ دوران خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی میں چھاپوں کے دوران چوری کے ورداتوں میں ملوث چورگروہ کے 3سرغنہ ملزمان علیم خان،شیرخان،الطاف ساکنان سنگیڑھ اورالشیراوی محلہ ہنگوکوحراست میں لیکران کے قبضے سے پولیس کے مطابق موبائل کمپنیوں کے 2لاکھ28ہزارروپے کی مالیت کے موبائل فونزکارڈ،3عددقیمتی موبائل سیٹ،54ہزارنقدی،2عدد کیمرے،1عددلیپ ٹاپ، ڈیگ مشین اور3عددپستول برامدکرکے قبضے میں لے لیئے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روزوراستہ روڈپرواقع ایک جنرل سٹورمیں چوری کی وردات کا مال مسروقہ مزکورہ ملزمان سے برآمدکیا گیاہے جبکہ دیگرعلاقہ جات میں بھی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑوں میں ملوث 6ملزمان کوبھی گرفتارکرلیاہے۔گرفتارملزمان سے 2عددپستول بھی قبضہ پولیس کیے گئے ہیں۔صحافیوں سے بات چیت میں ڈی پی اوہنگو پیرشہاب علی شاہ نے کہا کہ جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکے خلاف قانون ہمہ وقت حرکت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ کی علمبردارفورس ہے اورقانون شکن عناصرقانون کے آ ہنی شکنجے سے بچ نہیں سکیں گے۔مزکورہ ملزمان سے مزیدتفیش کیلئے عدالت سے کسٹڈی کی درخواست کی گئی ہے۔













