ڈپٹی کمشنر ضلع غربی محترمہ شادیہ جعفر کا پولیو مہم کے تیسرے دن بلدیہ سب ڈویژن کے مختلف اسکولوں کا دورہ

 
0
592

کراچی ستمبر 26 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر ضلع غربی محترمہ شادیہ جعفر نے آج پولیو مہم کے تیسرے دن بلدیہ سب ڈویژن کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا جس میں تقریباً 200 کے قریب ان بچوں کو پولیو کے قطرے پلاے گئے جو کہ گزشتہ مہموں کے دوران غیر حاظر ثابت تھے اس کے علاوہ ان بچوں کو بھی قطرے پلاے گئے جن کے والدین پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کرتے تھے. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اسکول پرنسپلز کو پولیو مہم کے دوران تمام پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو قطرے پلوانے پر اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے تاکید کی