انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،سیالکوٹ کی یونین کونسل شہاب پورہ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو50،50 ہزار روپے جرمانہ

 
0
366

اسلام آباد جولائی 07 (ٹی این ایس)انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سیالکوٹ کی یونین کونسل شہاب پورہ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو50،50 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سیالکوٹ نے چیئرمین حاجی ملک سرفراز احمد اور وائس چیئرمین قمرزمان بٹ یونین کونسل شہاب پورہ کو انتخابی قانون2017ء اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے انہیں کل (پیرکو) طلب کرلیا۔