نواز شریف کے خلاف کیس کافیصلہ انتہائی کمزوربنیادوں پردیاگیا ہے ٗپرویزرشید 

 
0
323

فیصلے کوملکی تاریخ میں ایک اوراقامے کی صورت میں یادرکھاجائیگا ٗ سابق وزیر کی گفتگو 
اسلام آباد جولائی 07 (ٹی این ایس)مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنماسابق وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف کیس کافیصلہ انتہائی کمزوربنیادوں پردیاگیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلا ف فیصلے میں یہ نہیں بتایاگیاکہ نوازشریف نے کیا ،کب اورکس کامال چوری کیا ہے،کیس کافیصلہ انتہائی کمزوربنیادوں پردیاگیا ہے،فیصلے کوملکی تاریخ میں ایک اوراقامے کی صورت میں یادرکھاجائیگا۔