پہلے آپ 5 سال کا حساب دیں،ووٹرز نے سابق وزیر کھیل ریاض پیرزادہ پر سوالات کی بوچھاڑ کردی

 
0
272

حاصلپور جولائی 07 (ٹی این ایس)سابق وفاقی وزیر کھیل ریاض پیرزادہ کو حلقے کے ووٹرز نے گھیرلیااور سوالات کی بوچھاڑ کردی۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ اپنے حلقے میں انتخابی مہم سے خطاب کر رہے تھے تونوجوان ان کی تقریر روکتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ 5 سال کا حساب دیں،آپ وزیر کھیل رہے ہیں حاصل پور کیلئے کچھ بھی نہیں کیا،آپ نے ابھی تک شہر میں کھیل کا گراؤنڈ نہیں دیا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حاصلپور میں حکومت کی جگہ ہو گی تو گراونڈ دیں گے،آپ لوگوں کی محبت میں یہاں آتے ہیں،ووٹر نے ریاض پیرزادہ کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ آپ الیکشن کے دنوں میں محبت کرتے ہیں ،آپ الیکشن کے دنوں میں آتے ہیں اس سے پہلے آپ کو محبت یاد نہیں آتی۔