نیب کا کیپٹن صفدر کو پیر کو گرفتار کر نے کا فیصلہ ٗ نواز شریف اور مریم نواز کو ائیر پورپ پر ہی گرفتار کیا جائیگا 

 
0
313

اسلام آباد جولائی 07 (ٹی این ایس)قومی احتساب بیورو (نیب) نے کیپٹن صفدر کو پیر کو روز گرفتار کر نے کا فیصلہ کیا ٗسابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو وطن واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار کیا جائیگا۔ نیب ذرائع کے مطابق نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم کو وطن واپسی پر ایئرپورٹ سے ہی حراست میں لے لیا جائیگا جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بروز پیر مورخہ 9 جولائی کو گرفتار کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق گرفتاریوں کیلئے تشکیل دی جانے والی نیب لاہور ٹیم کی قیادت عمران ڈوگر کر رہے ہیں۔ نیب ٹیم پیر کے روز اسلام آباد کی احتساب عدالت سے وارنٹ حاصل کریگی جس کے بعد کیپٹن صفدر کو خیبر پختونخوا پولیس کے ہمراہ گرفتار کرے گی اور جیل منتقل کرے گی۔