مجھے ایسے پیغام ملتے رہے کہ ’آپ کو تو ہم نہیں چھوڑیں گے‘، مریم نواز

 
0
338

لندن جولائی 07(ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی صاحبزدای مریم نواز نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہوتی رہی ہیں جن میں کہا گیا کہ ’آپ کو تو ہم چھوڑیں گے نہیں‘۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ 70 سال سے پاکستان کی تقدیر سے خفیہ ہاتھ کھیل رہے ہیں اور ہر معاملے میں مداخلت کرتے ہیں۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ یہ وہ ذہنیت ہے جو کہتی ہے کہ اگر انہیں کوئی للکارے گا یا ان کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہو تو انہیں عبرت کا نمونہ بنا دیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ ’دھمکی آمیز پیغامات مجھے اور نواز شریف کو ملتے رہے ہیں اور میاں صاحب کو کہا جاتا رہا ہے کہ آپ جائیں اور اپنی بیٹی کو بھی ملک سے باہر لے جائیں‘۔واضح رہے کہ مریم نواز کی جانب سے اس طرح کا بیان ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد سامنے آیا، جس میں انہیں اپنے والد نواز شریف کے ساتھ لندن میں دیکھا جاسکتا ہے۔