ایف آئی حکام نے آصف زرداری کے قریبی دوست انورمجیدکے بلیووارنٹ جاری کر دیئے

 
0
370

کراچی جولائی 10(ٹی این ایس): 35 ارب روپے کی غیرقانونی منی لانڈرنگ ٹرانزیکشنزکیس میں سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست انورمجیدکے بلیووارنٹ جاری کر دیئے گئے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق 35 ارب روپے کی غیرقانونی منی لانڈرنگ ٹرانزیکشنز کے کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست انورمجیدمرکزی ملزم نہیں ہیں اس لئے ان کے ریڈکے بجائے بلیو وارنٹ جاری کیے گئے ہیں جبکہ انورمجیدسے متعلق اطلاع ہے کہ وہ لندن میں ہیں۔