عمران خان کا اظہار افسوس، کہا ہار ون بلور سمیت دیگر شہریوں کی شہادتوں کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے

 
0
343

اسلام آباد ،جولائی 11 (ٹی این ایس):تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے یکہ توت میں ہار ون بلور سمیت دیگر شہریوں کی شہادتوں کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

پشاور میں اے این پی کی کارنر میٹنگ پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ اس حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اختلافات کتنے ہی شدید کیوں نہ ہوں لیکن گردنیں مارنے اور کسی کی جان لینے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

پی پی پی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ افسوسناک سانحہ پر بلور خاندان سے ہمدردی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اورزخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔