سابق وزیراعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز وطن واپسی کے لئے طیارے پر سوار ہو گئے

 
0
319

اسلام آباد جولائی 13(ٹی این ایس)سابق وزیراعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز وطن واپسی کے لئے ابوظہبی کے ائیرپورٹ سے طیارے پر سوار ہو گئے ہیں،طیارہ کچھ ہی دیر میں پاکستان کے لئے پرواز کرے گا۔طیارے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے 40 رہنماؤں سمیت عالمی میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافی بھی سوار ہیں۔جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی کو گرفتار کرنے کے لیے دبئی جانے والی نیب کی ٹیم بھی اسی طیارے میں سوار ہو گی۔طیارہ رات 8 بجے کے قریب لاہور ایئر پورٹ پر اترے گا۔