پاکستان مسلم لیگ ن کا احتجاجی تحریک چلانے اور انتخابات کے بائیکاٹ پر غور

 
0
318

اسلام آباد جولائی 13(ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ ن نے نگران حکومت کےاقدامات کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلانے اور انتخابات کے بائیکاٹ پر غور شروع کر دیا ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کی وطن واپسی کی صورتحال کا جائز ہ لے کر صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف اس حوالے سے حتمی اعلان کریں گے،

زرائع نے ٹی این ایس کو بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر استقبال میں رکاوٹیں ڈالنے اور مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکنوں کی گرفتاریوں پر لیگی رہنما شدید غصے کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔زرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو تجویز دی ہے کہ وہ نگران حکومت کے اقدامات کے خلاف احتجاج کے طور پر انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کریں کیونکہ مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں اور کارکنوں کو نظر بند اور گرفتار کر لیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے کے مساوی مواقع فراہم نہیں کئے جا رہے۔

زرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے بعض رہنماوں نے یہ تجویز دی ہے کہ انتخابات کے بائیکاٹ کی بجائے احتجاجی تحریک میں شدت لائی جائے جس سے پارٹی کی انتخابی مہم میں فائدہ پہنچے گا۔