نواز شریف کے طیارے کا رخ اسلام آباد ائر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا

 
0
476

اسلام آباد جولائی 13 (ٹی این ایس)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور اس کی صاحبزادی مریم نواز کے طیارے کا رخ اسلام آبادموڑدیا گیاہے ۔ جبکہ نیب کی ٹیمیں اسلام آباد نیو ائیرپورٹ اور اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہیں۔زرائع کے مطابق ابو ظہبی سے لاہور آنیوالی کمرشل پرواز کارخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا ہے ، طیارے کے اسلام آباد ائر پورٹ پر لینڈکرتے ہی نیب کی ٹیم میاں نواز شریف اور مریم نواز کو طیارے سے اتار کر حراست میں لے گئی اور ان کو بکتر بند گاڑی کے ذریعے کارگو ٹرمینل سے براستہ ر وڈ اڈیالہ جیل منتقل کیاجائے گا ۔اس موقع طیارے کے دیگر مسافروں کو طیارے سے باہر نہیں آنے دیا جائے گاجبکہ طیارے کو لینڈنگ کے آدھا گھنٹہ بعد دوبارہ لاہور کیلئے روانہ کردیا جائے گا ۔ فیصلہ سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ نیواسلام آباد ائر پورٹ پر طیارے کی لینڈنگ کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔