راولپنڈی اسلام آباد میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

 
0
391

اسلام آباد اگست17(ٹی این ایس): راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا.تاہم گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔راولپنڈی اسلام آباد میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا.جڑواں شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی ابرآلود رہے گا۔ دھوپ اور بادلوں کا سلسلہ جاری رہے گا