اسلام آباد اگست 17(ٹی این ایس)وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک میں اقتصادی انقلاب برپا ہوگا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں جس سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ملک میں سیاسی استحکام کے خواہشمند تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اتفاق رائے سے ملک کو در پیش مسائل کا حل چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کو محاذ آرائی اور انتشار کی سیاست سے گریز کرنا چاہیے۔