موبائل فون ،انٹر نیٹ ڈیٹا سروسز معطل ہونے سے لیگیوں کو رابطے میں مشکلات کا سامنا رہا

 
0
300

لاہور جولائی 13(ٹی این ایس)حکومت کی جانب سے موبائل فون اور موبائل انٹر نیٹ ڈیٹا سروسز معطل ہونے سے لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کو ایک دوسرے سے رابطے میں شدید مشکلات درپیش رہیں ۔ موبائل سروس بند ہونے کے باعث موبائل انٹر نیٹ ڈیٹا کی سروس بھی معطل رہی جس کے باعث لیگی رہنما اور کارکنوں کے پاس موبائل کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے کا ذریعہ بھی دستیاب نہ تھا۔